لاہور (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وکلا پر تشددو گرفتاریوں کی شدید مذمّت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتار وکلاء رہا کیے جائیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سول کورٹس کی منتقلی کے مسائل حل کروائیں،ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سانحہ 9 مئی گھناؤنی سازش بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم جوڈیشل کمیشن بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سیاست میں شدت عدم برداشت کا نتیجہ ہیں جبکہ پر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی جمہوری حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی بحرانوں کے خاتمے کیلئے سیاسی قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے تاذہ پروگرام و قرضوں کی شرائط سے عوام اور پارلیمنٹ بے خبر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامہ خیز حالات پر حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے درپردہ معاہدے کر رہی ہے،ان معاہدوں کو سامنے لایا جائے