لاہور (صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم ملک و قوم کے لئے نقصان کا باعث ، تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ملک اس وقت بحرانوں کی زد میں ہے معیشت ڈگمگا رہی ہے ، عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں۔سرمایہ دار پاکستان آنے سے گھبراہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہو گا ۔ سیاسی استحکام ، پائیدار امن اور معاشی خوشحالی کسی بھی ملک کی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو مل کر آگے لے کر جایا جائے ۔جنوبی ایشیائی خطے میں موجود دیگر اور بالخصوص ہمارے ہمسایہ ممالک ہر میدان میں ہم سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے تو آپس کے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک سمت چلنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر داخلی انتشار درحقیقت دشمنوں کا کام آسان کر رہا ہے ۔قومی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ان کو دوہرانے کی بجائے آگے بڑھا جائے ۔ ملک کے اندر کرپشن ایک ناسور بن چکی ہے ، جو جتنا بڑا عہدے پر فائز ہے وہ اتنا ہی بڑا چور اور کرپٹ ہے ۔
محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اہلیت ،صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں، بد قسمتی یہ ہے کہ کرپٹ افراد ا کویک مرتبہ پھر سے ملک و قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے،جس سے ملک میںانتشار، سیاسی عدم استحکام اورانارکی بڑھے گئی ۔اس وقت پاکستان کو ساز گار حالات کے لئے مستحکم حکومت کی اشدضرورت ہے