محمد مرسی نے جمہوریت واسلام کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے ،محمد حسین محنتی

 استنبول(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سندھ وساق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی نے جمہوریت اور اسلام کے نفاذ کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے ۔ اس کے لئے وہ آخری دم تک لڑتے لڑتے رہے اور جیل میں ہی شہید ہوگئے ۔

مرسی کے مشن کو آگے بڑھایا جائے کیونکہ ان کا مشن تحریک اسلامی اور اسلام کے کے احیا کا مشن ہے ۔ پوری دنیا ان کے جرائتمندانہ کردار اور قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ان خیلات کا اظہار انہوں ترکیہ میں مرسی فاونڈیشن و ڈیمورکریسی کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا ۔

صوبائی امیر نے محمد مرسی کی اسلام وجمہوریت اور عالم اسلام کے لئے کی جانے والی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ مصر کے پہلے جمہوری صدر تھے جن کا تختہ الٹ کر پابند سلاسل اور بالآخر وہ دوران قید ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرسی فاونڈیشن و ڈیموکرس کے ذمہ داران نے بتا کہ اس میں مصر سمیت دنیا بھر سے اسلامی ممالک سے لوگ شامل ہیں جن کا مقصد دنیا میں  جمہوریت اور اسلام تحریکوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرناہے۔