گندم سکینڈل میں ملوث افراد کو سزا ملے گی،مراد علی شاہ


سکھر (صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گندم سکینڈل میں ملوث افراد کو سزا ملے گی، فیڈرل گورنمنٹ کا حصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کر رہے ہیں۔

سکھر میں سینئر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کا مسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا؟ حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی، جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی، جس میں ڈاکو بھی مارے گئے، حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکوؤں کے خاتمے کے لئے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ کا حصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کر رہے ہیں، ملک کی بہتری سب سے پہلے سوچی جائے، 2022 کے سیلاب کے بعد دوبارہ کھڑے ہونا بہت مشکل تھا، تین ماہ میں فنڈز جمع کئے،2022 کے سیلاب کے بعد دوبارہ کھڑے ہونا بہت مشکل تھا۔