سونا 500روپے فی تولہ سستا،2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہوگیا


کراچی (صباح نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500روپے فی تولہ سستا ہو گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی ۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا ئو429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ5 ہزار 761 روپے ہے۔