سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد سٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی (صباح نیوز)سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکس چینج میں تیزی آگئی۔پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں دوران ٹریڈنگ مثبت رجحان دیکھا گیا ۔کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 1000پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا جس کے بعد دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 72ہزار 900پر آگیا۔