کوئٹہ ،پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے جاری ہڑتال ختم


کوئٹہ(صباح نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے جاری ہڑتال ختم ہو گئی۔

پولٹری ڈیلرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد شہر میں مرغی کے گوشت کی دکانیں کھل گئیں،دکانیں کھلنے کے بعد کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو فروخت ہو نے لگا  ۔