درہ آدم خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، فاٹا انضمام مخالف تحریک کے سربراہ قتل


کوہاٹ (صباح نیوز)کوہاٹ کے قریب درہ آدم خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فاٹا انضمام مخالف تحریک کے سربراہ بادم گل کو قتل کردیا۔

تور جھنڈی تحریک کے سربراہ بادم گل کے قتل کے بعد درہ آدم خیل میں حالات کشیدہ ہو گئے، امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی،مقتول بادام گل انضمام مخالف تحریک کے سربراہ بھی تھے ۔

واضح رہے کہ تور جھنڈی تحریک کا احتجاج سڑک کنارے گزشتہ دو سال سے جاری ہے، تحریک کے احتجاج کا مقصد کوئلے کی کانوں میں قوموں کو انصاف کے ساتھ ان کا حق دلانا شامل ہے۔