بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے ہوگیا،رپورٹ وزارت خزانہ

اسلام آباد (صباح نیوز) جولائی سے مارچ 2024 تک بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے ہوگیا۔رپورٹ وزارت خزانہ  کے مطابق جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا، اسی دوران کل آمدن 9780 ارب روپے اور کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن 7262 ارب روپے رہی، اس دوران وفاق نے 6711 ارب اور صوبوں نے 550 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں نان ٹیکس آمدن 2517 ارب روپے رہی، جاری اخراجات کی مد میں 12 ہزار 333 ارب روپے خرچ کئے گئے جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 5517 ارب روپے کا خرچہ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ میں دفاع پر 1222 ارب روپے خرچ کئے  گئے۔