خیبر پختونخوا،بارشوں کے باعث حادثات میں اب تک 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے


 پشاور (صباح نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے جبکہ بارشوں میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے مختلف اضلاع میں 148 مویشی بھی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 116 گھروں کو نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث تمام بند شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔