لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے پیش نظر کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
کسان بورڈ پاکستان کے مطابق گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تو کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ۔ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، احتجاج روکنے کے لئے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے۔