کراچی (صباح نیوز)شہر قائد میں چینی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا
تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی نایاب ہو گئی۔ پرچون میں چینی 146 روپے فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 136 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
چینی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ چینی کی 50 کلو کی بوری 6800 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔