گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کرنیوالے شوہر کو پھانسی کی سزا


کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کرنیوالے شوہر کو پھانسی کی سزا سنادی ، ملزم نے 2016 میں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گھریلوتنازع پربیوی کوقتل کرنیوالے شوہر کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،مدعیہ مسمات روبینہ نے بتایا 28سالہ بہن شوہرسے ناراض ہوکرمیرے گھررہائش پذیرتھی، 14اگست 2016کوبہن کا شوہراسے لینے کیماڑی میں واقع گھرآیا۔

مدعیہ کا کہنا تھا کہ کچھ دیربعدرب نواز نے بہن کے سرپرفائرکیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی، ان کے4بچے تھے،3ماں کے ساتھ اور ایک والد کے پاس تھا۔ماتحت عدالت نے گواہوں کے بیان کی روشنی میں ملزم کوسزائے موت سنائی تھی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔