ن لیگ اور پی ٹی آئی میں فرق ،ہمارے لیڈرقید اور ن لیگ کے آزاد ہیں،ولید اقبال


اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہاہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں فرق ہے ہمارے لیڈر قید اور ن لیگ کے آزاد ہیں، ہماری پارٹی کا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ میں نواز شریف کے نام پر ہے۔

سینیٹر ولید اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف مانسہرہ اور لاہور میں بھی الیکشن ہار گئے ہیں، 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی نے سختی سے کہا تھا کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ نہیں دینی۔ولید اقبال نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن کے بعد اس رویے میں کچھ تبدیلی آئی ہے، جو بھی اڈیالہ جاتا ہے سب کے پاس الگ الگ خبر ہوتی ہے۔