حکومت اپوزیشن میں پارلیمانی کمیٹیوں کے معاملات پر تعطل برقرار۔8مئی کو اسپیکر چیمبرمیں اجلاس طلب

اسلام آباد (صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے حکومت اپوزیشن پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں  کے ساتھ مشاورتی اجلاس 8مئی کل بدھ کو  اسپیکر چیمبر میں طلب کر لیا ۔بجٹ سیشن اور صدر کے خطاب سے متعلق اظہار تشکر کی تحریک پر بحث کیشیڈول پر مشاورت کی جائے گی۔ موجودہ قومی اسمبلی  پہلے پارلیمانی سال کے کیلنڈر کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں کی سربراہی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی جائے گی تاحال حکومت اپوزیشن کے درمیان  پارلیمانی کمیٹیوں کے معاملات پر تعطل برقرار ہے اس حوالے سے فریقین میں براہ راست تاحال کوئی مشاورتی اجلاس نہ ہوسکا ہے اسپیکر حکومت اپوزیشن میں اتفاق رائے کی کوشش کرہے ہیں اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے مشاورت کے ضمن میں یہ تیسرا مشاورتی اجلاس ہوگا ،

ذرائع کے مطابق حکومتی جماعتوں کے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کو دینے سے متعلق تحفظات ہیں تاہم  اپوزیشن کی بڑی جماعت سنی اتحاد کونسل نے  اس معاملے میں پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے ۔ اسپیکراختلافات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔