2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(صباح نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 81 کروڑ ڈالرفراہم کیے گئے، اشتراکی فنانسنگ کی مد میں 52 کروڑ 41 لاکھ ڈالر دئیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 3 منصوبے شروع کیے، مزید کہا کہ پاکستان کو باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ اے ڈی بی کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا پروگرام شروع کیا گیا، قرضوں کے بہتر انتظام کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔