قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،شہباز شریف


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں میں 10جوانوں کی شہادت پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔

ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر زیادہ مہلک ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ضائع کرنا ہے۔ قوم پوری قوت کے ساتھ دہشت گری کے خاتمہ کے لئے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیں ان کی عظیم قربانیوں پرفخر ہے۔