9 مئی کے تین مقدمات،شیخ رشید کی درخواست بریت پر تفتیشی ٹیموں کو نوٹس، جواب طلب

راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی 9مئی کے تین مقدمات کیخلاف بریت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیئے ۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، شیخ رشید اپنے وکلا سردار رازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ شیخ رشید احمد کی سانحہ 9 مئی کے واقعات میں 3 تھانوں کینٹ ،مورگاہ اور ٹیکسلا میں درج مقدمات میں سابق وزیر داخلہ نے عدم شواہد ،ناکافی ثبوت اور اپنی عدم موجودگی کی بنیاد پر بری کرنے کے لئے  آئینی درخواستیں دائر کیں، جنہیں عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکومت کو 14 مئی کو دلائل کے لئے طلب کر لیا،تفتیشی ٹیموں کو نوٹس جاری کردیئے،سماعت14تک  ملتوی کردی گئی