لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پرونشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبائی ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پرونشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی، پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے اور ڈی جی بھی تعینات ہوگا۔ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر اور تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا، انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر اسپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی۔