غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری


اسلام آباد (صباح نیوز)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 981 542تک پہنچ گئی، 7041 افغان شہریوں میں 2967 مرد، 1834 خواتین اور 2240 بچے اپنے ملک چلے گئے۔افغانستان روانگی کے لئے 213 گاڑیوں میں 267 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ۔