بانی پی ٹی آئی کیسز کا سامنا کریں گے، ڈیل نہیں ،علیمہ خان


راولپنڈی (صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیسز کا سامنا کریں گے، کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا ،  بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں، سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔ القادر یونیورسٹی کیس کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کو کیسوں میں گھسیٹا جاتا رہے گا۔ عدت کیس بھی بے ہودہ ہے ، سائفر کیس بھی ان سے نہیں سنبھل رہا، اسے بھی ختم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیسز میں ججز پر دبائو ہے کہ انہیں کیسے جاری رکھا جائے۔