بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے،اسد قیصر


مانچسٹر(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے،بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک رہا ہو جائیں گے۔