پاکستانی عوام کو ایر انی قوم کی جانب سے سلام عرض کرتا ہوں، صدر ابراہیم رئیسی


اسلام آباد(صباح نیوز)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ میں ، اسلام ، اسلامی اقدار ، فلسطین کے مظلوموں اور حق و انصاف کا ہمیشہ دفاع کرنے والے پاکستانی عوام کو رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی عظیم قوم کی جانب سے سلام عرض کرتا ہوں۔

ایکس پراپنے ٹویٹ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ایران و پاکستان کے مشترکات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع و فروغ کی اہم گنجائش موجود ہے ۔