حکومت فیل ہو چکی،ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت فیل ہو چکی ہے ،ہم پر جھوٹے مقدمات اور جھوٹی شہادتیں ہیں جو 2 دن جیل میں نہ رہ سکے ہمارے خلاف گواہی دے رہے ہیں۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت فیل ہو چکی ہے اور عوام پس رہے ہیں ۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ میں اس وقت موقع پر موجود بھی نہیں تھا، ہم پر ایسے کیسز بنائے گئے ہیں کہ دنیا ان پر ہنسے گی۔ انہیں یہ کیسز واپس لینا ہوں گے ہم قانون کے دائرے میں لڑیں گے۔ ا نہوںنے کہا کہ لوگوں پر قیامت گزر رہی ہے ہزاروں جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔ ایک شخص پاکستان میں ہی موجود نہیں تو اس پر بھی کیس بنا دیا۔