پی پی 93 بھکر5 سے مسلم لیگ(ن)کے سعید اکبر خان نوانی کامیاب


بھکر(صباح نیوز)ضمنی انتخابات میںپی پی 93 بھکر5 سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوار سعید اکبر خان نوانی نے میدان مارلیا۔62ہزار58 ووٹ لے کر آٹھویں بار ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے58ہزار8سو58 ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی تحریک کے سکندر خان 16ہزار21 ووٹ حاصل کرپائے۔ 8 فروری کے عام انتخابات میں سعید اکبر نوانی کے اتحادی عامر عنایت شہانی نے دونشستیں جیت کر PP93 کی نشست چھوڑ دی تھی۔ 21اپریل کے ضمنی انتخاب کے لئے 2لاکھ14ہزارستر ووٹرز کے لئے155 پولنگ اسٹیشن بنانے گئے تھے۔ 1لاکھ38ہزار5سو47 ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 64فیصد رہی۔بھکر پولیس کے دو ہزار اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض انجام دینے رینجرز اور فوج کے دستے بھی بوقت ضرورت ہائی الرٹ رہے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کے پی کے اور پنجاب کو ملانے والے ڈیرہ دریاخان پل پر قائم بھکر پولیس کی داجل چیک پوسٹ سیل رہی۔ جس باعث کے دونوں طرف سے گاڑیوں ٹرکوں اور کنٹینرز کی لائینین لگی رہیں۔