جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم


اسلام آباد (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔

سماعت کے دوران جج طاہر عباس سِپرا نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم گاڑی سے اترا تھا یا نہیں؟ ،تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔ جج نے پوچھا کہ کیا آپ کو اعظم سواتی کی کسٹڈی چاہیے؟ ،تفتیشی افسر کے انکار پر اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔