ضمنی الیکشن ، محکمہ داخلہ پنجاب کی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش


لاہور(صباح نیوز)ملک میں کل ضمنی الیکشن پر محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے۔

کل  قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ 13اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی۔