ایرانی مفادات کے خلاف مزید اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے،ایرانی وزیرخارجہ


 تہران(صباح نیوز)ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب ایران کی ایٹمی سکیورٹی کے کمانڈر انچارج کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے ایران کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق دھمکی دی یا کارروائی کی تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی اگلی جوابی کارروائی میں جدید میزائل استعمال کیے جائیں گے اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔