برمنگھم( صباح نیوز) تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی جمہوریت نہیں ،حکومت پاکستان کشمیرپالیسی تشکیل دے۔ تحریک کشمیریورپ اور برطانیہ کی اپیل پر پورے یورپ میں ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منایاگیا،کشمیرکانفرنسز مظاہرے اور یاداشتیںپیش کی گئیں،اس موقع پر تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے مسئلہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں 2کروڑ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے،حکومت پاکستان شملہ معاہدے سمیت ہندوستان کے ساتھ تمام ترمعاہدے ختم کرنے کا اعلان کرے،نریندرمودی نے مظالم میں ہٹلر کو پیچھے چھوڑ دیاہے،حکومت پاکستان قائد اعظم کے وژن کے مطابق کشمیرپالیسی تشکیل دے،شملہ معاہدہ سیاسی اور سفاتی محاذ پر بہت بڑی رکاوٹ ہے یورپ کے جس فارن آفس میں مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دلائی جاتی ہے تو آگے سے جواب آتاہے کہ مسئلہ کشمیر انڈیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے حکومت پاکستان کو اس معاہدے پر نظر ثانی کرنی چاہئے بھارت کسی معاہدے اور وعدے کی پاسدار ی نہیں کرتا جارحیانہ سیاسی اور سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے ،پاکستان کو کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی تحریک آزادی کے مختلف محاذوں پر ہونے والی کوششوں میں کوارڈی نیشن اور ایک مضبوط پالیسی کو اپنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام آن لائن زون یوم سیاہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپین بارسلونا میں پاکستان کے قونصلر جنرل مرزا سلیمان بابر بیگ نے کہا ہے جہاں دس لاکھ فوج ہو گی اندازہ کر سکتے ہیں وہاں کے حالات کیسے ہونگے بھارت کے ظلم اور بربریت کی داستانیں پوری دنیا کے کونے کونے تک پہنچ چکی یں جرمنی میں یہودیوں کے ساتھ ہٹلر نے بڑا ظلم کیا ،بھارت اس سے بھی آگے نکل گیا مختلف محازوں پر جو کوششیں ہو رہی ہیں ان کا جائزہ لینا ضروری تاکہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے مشترکہ کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آسکیں یورپین ممالک تک کشمیریوں کی آواز اور حالات پیش کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سکریٹری میاں محمد طیب نے کہا کہ بھارت نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں کشمیریوں قتل عام کر رہا ہے، عالمی برادری کو بار بار توجہ دلائی جارہی ہے کہ وہ بھارتی مظالم کو روکنے کے ٹھوس اقدامات کرے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے یوم سیاہ کے موقع پر کہا کہ بھارت دنیا کو دہشتگرد ملک ہے بھارت میں کوئی جمہوریت نہیں ہے انسانیت کاقاتل ملک دنیا کو جمہوریت کے نام پر دھوکہ دے رہا ہے ۔ زوم کانفرنس سے ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی، اسپین کے صدر محمد شفیق تبسم، ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، سوئٹز لینڈ کے صدر اعجاز احمد طاہر چوہدری، جرمنی کے جنرل سکریٹری فاروق بیگ، خادم حسین، رفاقت حسین، خالد محمود بٹ، منیر حسین ہاشمی، ریاض شاہد گھمن، تحریک کشمیر برطانیہ کی انفارمیشن سکرٹری ریحان علی نے بھی خطاب کیا ،یوم سیاہ کے موقع پر برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرے میں تحریک کشمیر برطانیہ صدر راجہ فہیم کیانی، خواجہ محمد سلیمان، چوہدری اکرام الحق، بھارتی سفارت خانہ لندن کے سامنے مظاہرے کی چوہدری محمد شریف، چوہدری زاہد اقبال، چوہدری محمد مضان ،القدس مغل ، ریحانہ علی، راجہ نذیر حسین۔ اور سکاٹ لینڈ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت سکاٹ لینڈکے صدر کونسلر حنیف راجہ برطانیہ کے سرپرست اعلٰ سید طفیل حسین شاہ نے قیادت کی اور خطاب کیا۔
Load/Hide Comments