رملہ (صباح نیوز)فلسطین میں کوروناوائرس کے وار تیز ہو گئے ،7750نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وبا میں تیزی دیکھی گئی۔
وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے مزید دو مریض دم توڑ گئے جبکہ 7750 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 346 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے۔ اس دوران 1175 افراد شفا یاب ہوئے۔
وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کورونا کے متاثرین میں صحت یاب ہونے کا تناسب 94 فی صد، فعال کیسز 5 فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔جغرافیائی اعتبار سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 3698 مریض سامنے آئے، غزہ میں 1250 اور بیت المقدس میں نئے مریضوں کی تعداد 2802 ہے۔