حافظ نعیم الرحمن سے انجمن آرائیاں سندھ کے وفد کی ملاقات ، امیر منتخب ہونے پر مبارکباد


کراچی(صباح نیوز)نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے انجمن آرائیاں سندھ کے ایک وفد نے ادارہ نور حق میں ملاقات کی ، ان کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا ۔

وفد میں جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ نصیر احمدآرائیں،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں، انفارمیشن سیکرٹری میاں اشفاق مجید آرائیں، فنانس سیکرٹری ریاض احمد آرائیں، سوشل سیکرٹری رضوان شاہد آرائیں اور سابق جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں بن قاسم محمد ارشد آرائیں شامل تھے۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و ممبر ایگزیکٹو آرائیں ویلفیئر ٹرسٹ مسلم پرویز آرائیں بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے انجمن آرائیاں سندھ اور پوری آرائیں برادری کا شکریہ ادا کیا۔#