نوشہرہ (صباح نیوز)نوشہرہ کینٹ میں دریائے کابل کے کنارے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کی لاش کے ساتھ ایک معصوم بچی بھی موجود پائی گئی۔تھانہ نوشہرہ کینٹ کی حدود وتڑ کے علاقہ میں دریائے کابل کے کنارے 23 سالہ خاتون کی بے دردی کے ساتھ قتل شدہ لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتولہ کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی تھی جو حیات ہے۔
مقتولہ کی شناخت 23 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی جسے سر پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا۔مقتولہ آمنہ مصری بانڈہ زڑہ میانہ کی رہائشی تھی، پولیس کے مطابق مقتولہ کی 6 ماہ قبل شوہر طارق سے علیحدگی ہوئی تھی، لاش کو مقتولہ کے دیور جلال ولد ظہیر گل ساکن جلبئی اور رشتہ دار فقیر محمد ولد سر بلند ساکن زڑہ میانہ نے شناخت کیا۔
پولیس کے مطابق قتل کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔