اسلام آباد (صباح نیوز)صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ بشام میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر چینی عوام اور حکومت سے تعزیت کی چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی ۔
صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں وزیٹر بک میں اپنے تعزیتی کلمات بھی درج کئے ۔ چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات میں چینی قیادت کا اظہار یکجہتی کا پیغام بھی دیا اورگذشتہ روز خود کش حملوں میں چینی شہریوں کے ہلاک ہونے پر اظہار افسوس کیا