کشمیری ہندوستان کے نام نہاد جمہوری چہرے کو بے نقاب کریں،راجہ فہیم کیانی


لندن( صباح نیوز)تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیری ہندوستان کے نام نہاد جمہوری چہرے کو بے نقاب کریں۔۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر سلامتی کونسل کی قرارادوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاوف ورزیاں کر نے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ،ہندوستان نے دوکروڑ کشمیریوں کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خوارادیت غصب کر رکھا ہے،ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت انتہا پسند ہندوئوں کی دستبرد سے محفوظ نہیں ہے ،مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیوں سے نفرت کی جارہی ہے۔

عالمی برادری ہندوستان کے نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرے سے نقاب اتار کر کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے،ہندوستان کے اندر کوئی جمہوریت نہیں ۔کشمیری گزشتہ 74برسوں سے اپنے بنیادی حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں۔کشمیریوں کا یہ حق اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے تسلیم کر رکھا ہے۔عالمی برادری ہندوستان کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے کی بجائے اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق دلائے

۔یہ حق مانگنے پر کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ہندوستان کی 15لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ان جنگی جرائم کی پاداش مین عالمی معاہدوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہندوستان کو جنگی جرائم سے نہ روکا گیا تو ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ آج پوری دینا میں مقیم کشمیر ہندوستان کے نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرے کو بے نقاب کریں۔