پنجگور،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشت گرد لیاقت ہلاک،2زخمی


پنجگور  (صباح نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20/21 مارچ 2024 کی رات فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک اور2 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

چاکر لیاقت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا ۔