پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل


اسلام آباد(صباح نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پرآگیا  ۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 میں پاکستان کا دنیا میں نمبر 124واں تھا اور 2020 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا گزشتہ سال اسکور 31 تھا جب کہ 2021 میں پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا اسکور 28 ہوگیا، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے اسکور میں تین پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے،  انڈیکس کا سکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔