چکوال (صباح نیوز)سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی سابق تحصیلدار نجف حمید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نجف حمید کو اینٹی کرپشن نے راولپنڈی کی عدالت سے گرفتار کیا ۔ نجف حمید اینٹی کرپشن چکوال کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ انہوں نے راولپنڈی سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر نجف حمید کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم انہیں لے کر چکوال کے لئے روانہ ہو گئی۔