ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا 24مارچ کو کوئٹہ میں ڈونرکانفرنس کا اعلان

 کوئٹہ(صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان حق دو تحریک کے قائد ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدرعبدالمجید بادینی نے کہاکہ غربت ومہنگائی کے ستائے مساکین اورغرباء کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے گوادر سیلاب متاثرین سمیت غرباء ومساکین اورپریشان حال عام کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات روزروزشن کی طرح عیاں ہیں۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے مخیر حضرات تاجر برادری الخدمت فاؤنڈیشن کے فلسطین فنڈمیں تعاون کریں۔دکھی انسانیت کی خدمت ،مساکین وغرباء اوریتیموں بیوائوں کی مددکیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی جدوجہد جاری ہے ۔بلوچستان میں زلزلہ سیلاب وکروناوبارش سمیت ہر آفت ومصیبت میں الخدمت فاؤنڈیشن نے بھر پور تعاون کیا ۔فنڈزریزنگ ،رپورٹ آگہی کیلئے 24مارچ کو کوئٹہ میں ڈونرکانفرنس منعقدہوگا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دفتر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کے دفترکے دورے کے دوران ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹرشمس ابراہیم ،سید حیات اللہ آغا،حاجی شاہ زیب ودیگر ضلعی ذمہ داران بھی موجودتھے ۔عبدالمجید سربازی نے الخدمت ضلع کوئٹہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سال گزشتہ میں الخدمت نے کوئٹہ میں کروڑوں روپے فلاحی سماجی سرگرمیوں پر خرچ کیے ۔عوام ومخیر حضرات کے زیادہ اعتماد کی وجہ سے ہماری سرگرمیوں میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے ۔اس سال بھی ہم نے مختلف سماجی فلاحی پراجیکٹس منصوبے میں رکھے ہیں ۔ا لخدمت فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں24مارچ کوئٹہ میں اہم ڈونر کانفرنس منعقدکریگی جس میں وزراء وبیوروکریسی سمیت مخیر حضرات تاجر برادری اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کو مدعوکرکے رپورٹ وسرگرمیوں سے آگاہ کریں گے۔آبادی زیادہ ہونے کیساتھ صوبائی دارالحکومت میں غربت بے روزگاری بہت زیادہ ہے مخیر حضرات بھی بہت زیادہ ہے مگر سماجی فلاحی سرگرمیوں پر خرچ ہونے کی ضرورت ہے ۔اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے پرسکون ہونے کیساتھ کامیاب اورخوشحال رہتے ہیں ،الخدمت کی سرگرمیوں میں ہرشعبے سے تعلق رکھنے والوں کو تعاون کرناچاہیے ۔

ڈونر کانفرنس میں مخیر حضراتن تاجربرادری ممبران اسمبلی سمیت ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو دعوت دیں گے تاکہ الخدمت کے مختلف پراجیکٹس کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈزجمع ہوجائے الخدمت فائونڈیشن کی سرگرمیوں پراجیکٹس شفاف ہوتے ہیں دیانت داری سے کام کیے جاتے ہیں اس لیے مخیر حضرات تعاو ن واعتماد کرتے ہیں ۔دسترخوان سجاکر غریب ہمسائیہ کا خیال نہ رکھناانسانیت نہیں۔ نیکیوں کے موسم بہار میں غرباء ومساکین یتیموں بیوائوں اورکم آمدنی والوں کو اپنی صدقہ وخیرات اورزکوٰة میں ضروریاد رکھیں الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کیساتھ بیوائوں ، یتیمو ں کی کفالت اورصاف پانی کی فراہمی کیساتھ سیلاب وبارش متاثرین کی مدد بھی جاری رکھے گی ۔دکھی انسانیت کی خدمت میں مخیر حضرات سے تعاون کی گزار ہے ہم امانتوں کے امین بنکر سب کی مددکریں گے