صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا ملاقات کا خیرمقدم

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا  علی امین گنڈا پور کے مابین ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنوں کے درمیان ملاقات احسن شروعات ہے،

صدر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہی وقت ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں، انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں ، وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے