پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے۔شہباز شریف

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے،پاکستان کو چینی جدیدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے  چینی خبررساں ادارے  سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد  شہباز شریف  کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو دیا گیا یہ ان  پہلا انٹرویو ہے ۔

وزیراعظم  نے  کہا کہ پاکستان، چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے ،پاکستان، چین متحد ہو کر مشترکہ اقدار کے ساتھ مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کو حاصل کریں گے،دونوں ممالک نے 70 سال پر محیط دوستی کو تمام حالات میں “آہنی بھائیوں” کی طرح نبھایا ہے۔  وزیر اعظم نے کہا کہصدر شی جن پنگ کی  پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کی دل کو گہرائیوں سے سراہتے ہیں،پاکستان کو چینی جدیدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ ایک عظیم کامیابی کا نمونہ ہے،چین نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا اور تعلیم، صحت، طبی سہولیات اور روزگار تک رسائی فراہم کی۔

انھوں نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود، چین کی ترقی دوسرے ممالک کے مقابلے میں بتدریج آگے بڑھ رہی ہے،غربت کے خاتمے، ملازمتوں کی فراہمی، ری افراد کو گاں، قصبوں اور شہروں، زراعت اور صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر پلیٹ فارمز میں کاروبار شروع کرنے کے لیے اس ماڈل کو ملک میں نقل کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ا نتہائی بصیرت والا منصوبہ ہے جو غربت کا خاتمہ اور سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے، چین ہائی ٹیک، اعلی معیار کی پیداوار کی طرف بڑھ رہا ہے تو پاکستان بھی مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی اور زرعی شعبوں کو اپنی طرف راغب کرے گا۔  وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے جس کا مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ،  تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو  دور کرنا ہے،پاکستان صنعتی پارکس اور ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور چینی تاجروں کو چینی ٹیکنالوجی اور پاکستان کی نسبتاً سستی افرادی قوت کے امتزاج سے ٹیکسٹائل، سٹیل یا دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو قائم کرنے کے لیے راغب کرنا چاہتا ہے۔