ملتان :وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم پرعالمی برادری کے مردہ ضمیرکوجگایاہے۔
ملتان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اسلام مخالف پراپیگنڈے کے معاملے پربھی عالمی برادری کوبخوبی آگاہ کیاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ آج پوری دنیاپاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کااعتراف کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھی افغانستان میں انسانی بحران کاخطرہ ٹالنے کے لئے اہم کرداراداکیاہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ افغانستان میں اندرونی انتشارافغان عوام کی پاکستان نقل مکانی کاباعث بن سکتاتھا تاہم پاکستان کے مثبت کردارکے باعث صورتحال پرامن رہی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں تحریک انصاف دوہزارتئیس کے عام انتخابات میںایک مرتبہ پھرکامیابی حاصل کرے گی۔