نور عالم خان نے پارٹی شو کاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا


اسلام آباد(صباح نیوز)رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف نور عالم خان نے پارٹی شو کاز نوٹس کا جواب دینے کے لئے 15 دن کا وقت مانگ لیا۔نور عالم خان نے پرویز خٹک کو خط لکھ کر جواب کے لئے وقت مانگا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ آپ کا 17 جنوری کو شوکاز نوٹس ملا، میں کورونا کا شکار ہو گیا ہوں۔

آئندہ 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دوں گا۔ نور عالم خان نے کورونا مثبت کی رپورٹ بھی خط کے ہمراہ لف کر دی۔ یاد رہے کہ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پارٹی قیادت پر الزامات لگانے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق نور عالم خان کو 7 یوم میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ۔