اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوا ۔وزیراعظم نے کابینہ شرکا سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کردیا ۔ ہدایت کردی ہے کہ ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیا کی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی جب کہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ آغاز میں وزیراعظم نے نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیا کی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے کمیٹی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش اور روزمرہ کی دیگر اشیا کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران ان کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نیدرلینڈز کے شہری محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی۔