کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید8افراد جاں بحق


اسلام آباد (صباح نیوز)ملک بھر میں مہلک عالمی وبا کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے 7195نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید8مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29105تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد76617تک پہنچ گئی ۔  ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح12.53فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ29لاکھ75ہزار552 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ86ہزار593افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک7کروڑ88لاکھ60ہزار543افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ70ہزار601افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ7لاکھ11ہزار868خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ86ہزار27کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ74ہزار800تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے12 لاکھ69 ہزار78مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1113تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے833مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت  اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8432تک پہنچ گئی ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3600تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد19260تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد44329تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان281،آزاد جموں وکشمیر656جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد59تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ74ہزار829مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ32ہزار63،صوبہ خیبر پختونخوا میں 175765،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد108884،صوبہ بلوچستان33293،آزادجموں وکشمیر33993جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10251تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد118292،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد185340،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ64ہزار431،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ26ہزار899،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33941 ،آزاد کشمیر35400اور گلگت بلتستان میں10497افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13108افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7741، خیبر پختونخوا میں5975، اسلام آباد میں976، گلگت بلتستان میں187، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں751فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 45لاکھ90ہزار353ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے57401نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔