الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت” استقبال رمضان” کی تقریبات کا اہتمام

کراچی(صباح نیوز)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شہر بھر کے کلیسٹرز میں استقبال رمضان تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،تقریبات لیای ،نئی کراچی ،اورنگی ،ایئر پورٹ ،کورنگی کلیسٹرزسمیت تمام اضلاع میں قائم کلیسٹرز میں منعقد کی گئیں ،جن میں باہمت بچوں اور ان کی ماں نے شرکت کی ۔اس موقع پر الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ تقریب میں بچوں میں نماز کارڈ اور رمضان کارڈزتقسیم کیے گئے تاکہ بچے پورا ماہ اپنی سرگرمیوں کو ٹائم کے ساتھ کارڈزمیں درج کریں، ان میں رمضان اور نماز سے متعلق دلچسپی پیدا ہو ،وہ نماز اورروزوں کی پابندی کریں ۔

اس موقع پر ”یوم پاکستان” کی مناسبت سے ” تقریری ” مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جن پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو تحائف دیئے گئے ۔اس موقع پر باہمت بچوں کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں بچوں کو رمضان ،روزے اور نماز کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ رمضان اللہ کا مہینہ ہے ،اس ماہ میں لوگ اللہ کا کرب حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ رحمت ،مغفرت اور دوزخ سے نجات پانے کی جستجو کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی گئی نیکی کا ثواب اللہ کریم بڑھا چڑھا کردیتا ہے ،اس لیے عبادت کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں بھی ہمیں آگے آنا چاہیے ۔کسی کو اپنی زبان اور عمل سے تکلیف نہ دیں ۔مقررین نے کہا کہ 23مارچ کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی ،پاکستان اللہ کی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔