کوئٹہ (صباح نیوز)وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کوووٹ دینے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کی صوبائی قیادت سے ساتھ دینے کی بات ہوئی ہے۔
کوئٹہ میں میر سرفراز بگٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی سب جماعتوں سے بات کرے گی، آصف زرداری سب کو ساتھ لے کر چلنے کے حق میں ہیں۔
وزیرِاعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد ہو گی ، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کر کے کابینہ تشکیل دیں گے، میں وزیرِ اعلیٰ ہوں لیکن میرے والد وزیرِ اعلیٰ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت سازی سے متعلق قائم کمیٹی وزارتوں کا فیصلہ کرے گی۔