کوئٹہ (صباح نیوز)سابق نگران وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان پاکستانی دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کریں۔
یہ بات سابق نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے مراکز ختم کیے جائیں۔سابق نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دی جائے۔