الیکشن کے بعد سیاسی انتشار،بے چینی ،ناامیدی میں مزید اضافہ ہوا ،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الیکشن کے بعد سیاسی انتشار،بے چینی ،ناامیدی میں مزید اضافہ ہوا ہے جمہوریت ،پارلیمنٹ،سیاست کو بدنام کرنے کا ملک وقوم کو نقصان ہوگا ۔جن قوتوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے مقتدرقوتوں کی مدد ملک وملت کو لوٹ لیابدقسمتی سے انہی قوتوں کو پھر قوم پر مسلط کیا گیا چمن دھرنے والوں کیساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں بلوچستان میں شاہراہوں کے کام مکمل بند راستے کھول دیے جائیں گیس بجلی لوڈشیڈنگ ختم اور رمضان المبارک سے قبل خورنی اشیاء میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔نواززرداری نے الیکشن کمپین کے دوران قوم سے جو وعدے کیے بجلی تین سویونٹ مفت دینے سے عمل درآمدشروع کیاجائے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ غربت بے روزگاری ایک طرف گیس بجلی بدترین لوڈشیڈنگ وبندش میں بھاری بلز نے عوام کو سخت پریشان کر دیا ہے ایک طرف اشرافیہ ،مقتدرقوتوں اورلٹیروں کو مفت گیس بجلی ودیگر سہولیات قومی خزانے سے مفت دی جارہی ہے تو دوسری طرف غریبوں پر روزانہ قیمتوں میں اضافہ کرکے ڈرون حملے کیے جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ اورغریب پریشان حال عوام کو زندہ درگورکرنے کے مترادف ہے۔بے روزگاری ،غربت ،مہنگائی اورسخت سردی میں عوام دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں وسائل سے مالامال ملک اور سونے کی چڑیابلوچستان ہے مگر حکمرانوں مقتدر قوتوں کی لوٹ مار،بدعنوانی ،کرپشن وکمیشن مافیازنے سب کچھ صرف اپنی ذات کیلئے مختص کر دیا ہے عوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں جو جتنا سرمایہ دار ،حکومتی سطح پر جو جتنے بڑے عہدے پر ہوگا اتنی ہی سرکاری کھاتوں میں وہی ہر سہولت کا مستحق ہوتا ہے ۔

سابقہ وموجودہ حکمرانوں کے کھاتوں وکنٹرول قانون میں جو جتنا غریب ہوگا اس پر قومی وسائل، ہمدری و ریلیف حرام ہوگامستحقین ،غریب عوام ،دیہاڑی دار طبقات اور غرباء ومساکین وپریشان عوام پر قومی خزانے کے دروازے بند کیے گیے ہیں سرمایہ داروں کا علاج بچوں کا تعلیم گیس وبجلی ،سفری اخراجات سمیت ہر چیزمفت کیا گیا ہے ۔کلاس فور کے ملازمین گیس بجلی ودیگر ضروریات خرید نا لازم جبکہ لاکھوں میں تنخواہ لینے والے اشرافیہ وحکمران اور مقتدر قوتوں کے لاڈلوں کو قانون کے تحت مفت خور بناکر قوم پرمسلط کیا گیا ہے اشرافیہ وحکومت کے لاکھوں تنخواہ لینے والے مفت خوروں کے گیس وبجلی بل،تعلیم وصحت،سیر سپاٹوں ،عیاشیوں اور ان کی شاہ خرچیوں کا بوجھ پریشان حال عوام یعنی قومی خزانے سے دیے جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ان حالات میں ملک میں غریب تر اور امیر امیر تر بنے گا ۔جماعت اسلامی اس عوام دشمن قانون کی تبدیلی ،حقوق کے حصول لوٹ مار کے خاتمے اور عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے