بیجنگ(صباح نیوز)چینی حکومت نے ایتھوپیا کو کووڈ ویکسین کی پانچویں کھیپ حوالے کر دی۔
چینی میڈ یا کے مطا بق چینی حکومت کے تعاون سے ایتھوپیا کو کووڈ ویکسین کے پانچویں کھیپ کی حوالگی کی تقریب ایتھوپیا کی وزارت صحت میں منعقد ہوئی۔
ایتھوپیا میں چین کے سفیر چیاؤ جی یوان اور ایتھوپیا کی وزیر صحت لیہ تادیسائی نے تقریب میں شرکت کی اور حوالگی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کئے۔
چینی سفیر چیاؤ جی یوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا کو وبا کی چوتھی لہر کے چیلنج کا سامنا ہے اور چین کی ویکسین کے پانچویں کھیپ کی آمد سے ایتھوپیا کو وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے مزید مدد ملے گی۔
چین افریقہ کو ویکسین کی امداد کے لیے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی طرف سے اعلان کردہ بڑے اقدامات اور چین افریقہ تعاون کے فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس کے نتائج کو مکمل طور پر نافذ کرے گا
ایتھوپیا کو فعال طور پر ویکسین کی امداد فراہم کرتا رہے گااور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ افریقی کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا۔
ایتھوپیا کی وزیر صحت لیہ نے چین کی مضبوط حمایت پر شکریہ ادا کیا جس نے ایتھوپیا کی وبا کے خلاف جنگ، معیشت کی بحالی اور لوگوں کی صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔