بھارت میں کورونا وائرس میں تشویشناک حدتک اضافہ، 337,533 نئے کیس رپورٹ، 525 اموات


نئی دہلی: بھارت میںکورونا وائرس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور 337,533 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 392,37,264 ہوگئی ہے۔

بھارت امریکہ کے بعدکورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا بڑاملک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 17.22 فیصد سے 17.78 فیصد تک ہے جبکہ ہفتہ وار مثبت کیسزکی شرح 16.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فعال کیسز بڑھ کر 2,187,205 ہو گئے ہیں جبکہ 525 تازہ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 489,409 ہو گئی ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال کیسزمیں 73,840 کیسز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔